(اسلام آباد)…

(اسلام آباد)...
وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں مقیم پشتون کمیونٹی کے مسائل اور ان مسائل کی داد رسی کے لئے آئی جی اسلام آباد کے ساتھ گزشتہ ملاقات کے تسلسل میں آج مورخہ 7 فروری کو سہ پہر تین (3) بجے (AIG Police) اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جناب سید عنایت علی شاہ صاحب کے ساتھ اے این پی اسلام آباد کی جانب سے نامزد فوکل پرسنز کا صدر عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے نامزد کردہ پانچوں زونز کے فوکل پرسنز (پولیس افسران) بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اے این پی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد اور اسلام آباد پولیس کے نامزد کردہ فوکل پرسنز متواتر اور مستقل بنیادوں پر باہمی رابطہ رکھینگے اور پشتون کمیونٹی کو درپیش جملہ مسائل کی نشاندہی اور فوری حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے۔ اے این پی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد اور اسلام آباد پولیس کی باہمی مشاورت سے نامزد فوکل پرسنز “صدر زون” “سٹی زون” “رورل زون” “سواں زون” اور “انڈسٹریل ایریا زون” میں اپنا کام جاری رکھینگے اور مذکورہ مسائل کی فوری حل کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائینگے۔ اجلاس میں اے این پی فیڈرل کیپٹل کے تمام نامزد فوکل پرسنز، سیکرٹری جنرل جواد خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہران علی خان وزیر، صدر ضلع شرقی قدیم خان مومند، جنرل سیکرٹری مسعود شاہ باچا، سینئر نائب صدر ضلع وسطی فضل ربی، سینئر نائب صدر ضلع غربی نیاز علی اور یونین کونسل سرائے خربوزہ کے صدر قائد خان نے شرکت کی ۔ عوامی نیشنل پارٹی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد میں مقیم تمام شہریوں بلخصوص پشتون کمیونٹی کو در پیش گو ناگو مسائل کو ارباب اختیار کے سامنے اجاگر کرنے اور ان مسائل کے فوری حل کے لئے ٹھوس اقدامات کا عزم اور مصمم ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں مقیم پختون کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ مذکورہ مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں، اے این پی کی طاقت اور دست و بازوں بنیں تاکہ جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا سکے۔ #AnpFederalCapital | #ANPTheOnlyHope






This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-07 20:11:45 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *