خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نظر ہی نہیں آرہی۔ گذشتہ روز بنوں، لکی مروت اور مہمند میں چھ مختلف حملے ہوئے جس میں دو اہلکار شہید ہ…

خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نظر ہی نہیں آرہی۔ گذشتہ روز بنوں، لکی مروت اور مہمند میں چھ مختلف حملے ہوئے جس میں دو اہلکار شہید ہوئے۔ اس سے قبل اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ ہوا اور آج ارمڑ (پشاور) میں مفتی منیر شاکر کو شہید کیا گیا۔
پختونخوا کے مساجد بھی محفوظ نہیں رہے اور معصوم شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت کی ترجیحات آج بھی امن کا قیام نہیں۔ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ صوبے کے امن کو ترجیح دیتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بٹھایا جاتا، مشترکہ حکمت عملی بنتی، لیکن صوبائی حکومت کو شاید اتنی توفیق نصیب نہیں ہورہی۔

#MuftiMunirShakir | #KhyberPakhtunkhwa

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-15 21:37:07 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *