آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے این ایف سی ایورڈ 2025 کا اجراء کیا جائے، سردار حسین بابک…
این ایف سی ایورڈ کے عدم اجراء سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کا ہورہا ہے
پختونخوا حکومت آئینی حقوق سے دستبردار اور مرکزی حکومت حقوق دینے سے انکاری ہے
مرکزی حکومت پختونخوا کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرے
بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پاک افغان تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے
عوام پختونخوا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں
پی ٹی آئی کے پچھلے 12 سالہ دور اقتدار میں صوبے کا اقتصاد تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ہے
صوبائی حکومت سرکاری ملازمین سے انتقام لینے میں مصروف ہے جبکہ صوبائی حقوق سے مکمل دستبردار ہے
ایک منظم منصوبے کے تحت تیسری دفعہ پی ٹی آئی کو برسر اقتدار لاکر اٹھارہویں ترمیم پر عمل درآمدنہ کرانے کیلئے راہ ہموار کر دی گئی ہے
اے این پی عوام کے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ 2025 این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا سال ہے، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئےایوارڈ جاری کیا جائے۔ بدقسمتی سے 2015 اور 2020 میں وفاقی حکومت یہ ایوارڈ جاری نہ کرسکی۔ انہوں نے مزيد کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے عدم اجراء سے زیادہ پختونخوا کا ہو رہا ہے کیونکہ ہمارا صوبہ قدرتی ذرائع آمدن سے مالامال ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ پختونخوا حکومت اپنی آئینی حقوق سے دستبردار اور مرکزی حکومت حقوق دینے سے انکاری ہے۔ سردار حسین بابک کا مزيد کہنا ہے کہ مرکزی حکومت پختونخوا کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرے۔ بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پاک افغان تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔ پختونخوا میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے ہر گھر سے پانچ اور چھ لوگ روزی کمانے کیلئے بیرون ممالک میں مسافری پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام پختونخوا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ پی ٹی آئی کے پچھلے 12 سالہ دور اقتدار میں صوبے کا اقتصاد تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ہے۔ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین سے انتقام لینے میں مصروف ہے جبکہ صوبائی حقوق سے مکمل دستبردار ہے۔ انہوں نے مزيد کہا ہے کہ ایک منظم منصوبے کے تحت تیسری دفعہ پی ٹی آئی کو برسراقتدار لاکر اٹھارہویں ترمیم پر عمل درآمدنہ کرانے کیلئے راہ ہموار کر دی گئی ہے۔ اے این پی عوام کے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-13 14:54:55 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
Leave a Reply