اس ایکٹ کو فوری طور واپس لیا جائے، اے این پی اس ایکٹ کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پارلیمان سے بھی یہ ایکٹ مسترد ہو۔ اگر پارلیمان نے اپنی طاقت کا استعمال نہ کیا تو اے این پی لازمی طور عدالت سے رجوع کرے گی۔ اے این پی اس بل کے خلاف عوامی عدالت میں بھی جائے گی اور اسکے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔ اس ایکٹ کے خلاف اے این پی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ڈاکے کے خلاف آواز اٹھائے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP4ProvincialAutonomy
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-11 20:31:18 by Web Section (Haseeb Alam).
Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=1198600188573830