میں اپنے تمام کارکنان،ساتھیوں،الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کرونگا کہ **اس عید کو سادگی سے منائیں**۔ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی **جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں**۔ **آپ کی قیمتی زندگیاں، امن و استحکام اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس عید پر بھی ہم اور آپ ولی باغ میں نہیں مل سکیں گے۔** تاہم، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے اور ہمارا عزم ہمیشہ ایک رہے گا۔
اس عید کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود **غرباء، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں**۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے وسائل میں سے ان کے لیے بھی حصہ نکالیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ یہ عید **پختونخوا، بلوچستان اور دنیا بھر کی ہر مظلوم سرزمین کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بنے**۔
اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے، ہماری سرزمین پر **امن قائم کرے، ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کرے اور ہمیں باہمی اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے**۔
**عید مبارک!**
**ایمل ولی خان**
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-29 19:02:48 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source