اکثر لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھو، لیکن میں واضح کر دوں کہ میں افیشلی طور پر عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔ میں ایک نظریاتی ورکر ہوں، اور میری کسی بھی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سے ذاتی سطح پر کوئی وابستگی نہیں ہے۔ مجھے سیاست میں حصہ لینے کا شوق نہیں، اور نہ ہی میں کسی انتخابی عمل کا حصہ بنا چاہتی ہوں۔
میں عوامی نیشنل پارٹی کو صرف اس وجہ سے سپورٹ کرتی ہوں—باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور ان کے نظریات۔ جب سے میں نے شعور سنبھالا ہے، تب سے ان کے افکار اور جدوجہد نے مجھے متاثر کیا ہے۔ میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک نظریاتی کارکن تھی، ہوں اور ہمیشہ رہوں گی، لیکن اس سے آگے کسی بھی سیاسی عہدے یا منصب میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ میرا مقصد صرف اپنے نظریات پر قائم رہنا اور ان اصولوں کو سپورٹ کرنی ہے جن پر میں یقین رکھتی ہوں۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-27 02:36:26 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source