اے این پی تمام مظلوم قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں: ایمل ولی خان…

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی تمام مظلوم قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی میں تمام فیصلے مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) اور مرکزی کابینہ کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ پارٹی نظم و ضبط کے تحت تمام صوبائی وحدتیں مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی پابند ہیں، اور کسی بھی سطح پر کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پارٹی کے اندر تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر جمہوری اصولوں پر استوار ہے، جہاں ہر فیصلہ اجتماعی مشاورت کے بعد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی بھی فیصلے کو انفرادی حیثیت میں لینے کا کوئی تصور نہیں، بلکہ تمام معاملات مشاورت اور باہمی رضا مندی سے طے کیے جاتے ہیں۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تنظیمی ڈسپلن کا مکمل خیال رکھیں اور پارٹی کے اجتماعی فیصلوں پر من و عن عمل کریں-

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-26 22:32:38 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source