اے این پی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے وفد نےصدر عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد (IGP Islamabad) جناب سید علی ناصر رضوی کے ساتھ ملاقات کی۔…
ملاقات میں پولیس کی جانب سے غیر ملکی باشندگان کے انخلاء کی آڑ میں اسلام آباد میں مقیم پشتون کمیونٹی کو ہراساں کرنا اور ان کی غیر قانونی گرفتاریوں کے حوالے سے صدر عبد الرحیم وزیر ایڈووکیٹ نے آئی جی اسلام آباد کو تفصیل سے آگاہ کیا اور اپنی معروضات پیش کیں ۔
آئی جی اسلام آباد جناب سید علی ناصر رضوی نے اے این پی اسلام آباد کے وفد کا خیر مقدم کیا اور ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل بڑے اطمینان سے سنے اور جملہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔
آئی جی اسلام آباد نے پشتون کمیونٹی کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اے این وفد ساتھ باہمی مشاورت سے اے این پی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے عہدیداران اور اسلام آباد پولیس کے افسران پر مشتمل 14 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات صادر فرمائیں۔ اور اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ پولیس افسر کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے آفیشل پریس ریلیز جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔
آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک ڈی آئی جی لیول کاپولیس افسر بھی مقرر کیا جو ہر 15دنوں کے بعد وفاقی دارلحکومت میں مقیم پختون نمائندگان سے ملاقا ت کرے گا۔
اے این پی اسلام آباد کے صدر عبد الرحیم وزیر ایڈووکیٹ نے اے این پی اسلام آباد کے 7 (سات) عہدیداران کے نام پیش کئے، جو اپنے اپنے حلقوں میں پشتون کمیونٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا غیر قانونی عمل کی نشاندہی کرے گی اور مذکورہ مشترکہ کمیٹی کو رپورٹ کرے گی تاکہ کسی بھی بے گناہ شخص کے ساتھ ظلم اور زیادتی کا تدارک ہو سکے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مسلے کی فوری حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر اے این پی فیڈرل کیپٹل کے صدر جناب عبد الرحیم وزیر ایڈووکیٹ اور ہمراہی وفد نے آئی جی اسلام آباد کا خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
اے این پی وفد میں نائب صدر حیات مشوانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مہران وزیر ، جائنٹ سیکرٹری کائنات جاوید اورکزئی ایڈووکیٹ، صدر ضلع شرقی قدیم خان مومند ، سینئر نائب صدر ضلع غربی نیاز علی خان، صدر یونین کونسل ڈھوک عباسی ساجد خان, جائنٹ سیکرٹری ضلع شرقی گل احمد خان اور وجاہت خان مروت ایڈووکیٹ شامل تھے۔
ملاقات کے بعد صدر اے این پی فیڈرل کیپٹل عبد الرحیم وزیر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اے این پی کے منشور اور باچا خان بابا کے فلسفہ خدمت و انسانیت کے تناظر میں وفاقی دارلخلافہ میں مقیم تمام شہریوں بلخصوص پختونوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھایا جائیگا۔
#AnpFederalCapital #ANPTheOnlyHope
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-04 22:18:51 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
Leave a Reply