بل کے مطابق سمال سکیل لیز کیلئے گارنٹی کی رقم ڈھائی کروڑ جبکہ لارج سکیل لیز کیلئے پچاس کروڑ مقرر کی گئی ہے جو کہ کسی بھی طور مقامی لوگوں، مقامی کمپنیوں اور ملکی کمپنیوں کے بس میں نہیں۔ اے این پی اس عمل کو غیر ملکی کمپنیوں کی ان وسائل پر اجارہ داری کی کوشش سمجھتی ہے۔ ملک میں پہلے سے بڑی کمپنیاں یا تو خود اسٹیبلشمنٹ کی ہیں اور یا ان کمپنیوں میں انکی شراکت داری ہے۔ پی ٹی آئی کا صوبے کے حقوق اور وسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ مجوزہ منرل اینڈ مائنز بل کو پی ٹی آئی بارگیننگ کیلئے استعمال کررہی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP4ProvincialAutonomy
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-11 20:01:36 by Web Section (Haseeb Alam).
Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=4148474652053783