سابق ایم پی اے عالمزیب خان شہید کی 16ویں برسی / ترجمان عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا ارسلان خان ناظم کی خراج عقیدت…

سابق ایم پی اے عالمزیب خان شہید کی 16ویں برسی / ترجمان عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا ارسلان خان ناظم کی خراج عقیدت...
سابق ایم پی اے عالمزیب خان شہید کو 16ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ارسلان خان ناظم 11 فروری 2009 کو عالمزیب خان کو ایک بزدلانہ حملے میں شہیدکرکے ہم سے جدا کردیا گیا تھا ان کی قربانی اس طویل جدوجہد کا حصہ ہے جو خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر آج تک جاری ہے دہشتگردی کے خلاف ہمارے 1300 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں بم دھماکوں اور خودکش حملوں سمیت کوئی سازش باچا خان کے پیروکاروں کا حوصلہ کمزور نہ کرسکی عوامی نیشنل پارٹی نہ کل اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹی تھی اور نہ آج ہٹے گی ہم نے ہمیشہ ظلم، دہشت اور انتہا پسندی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے عالمزیب شہید سمیت قومی تحریک کے تمام شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں قومی تحریک کا ہر شہید ہمارا فخر ہے، انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا قیام امن، قوم کے حقوق اور اختیار کیلئے سرخ جھنڈے تلے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ #ANP | #RememberingAlamZaibKhan



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-11 13:55:12 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *