سینیٹ میں جمع کرائے گئی تحریک التواء کا مقصد دن دیہاڑے ہمارے وسائل پر جو ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اس کی واپسی ہے۔ اس بل سے پاکستان کے چھوٹے صوبوں بلوچستان، پختونخوا اور سندھ کے تمام قدرتی وسائل، پانی، بجلی، گیس، تیل اور منرلز اینڈ مائنز پر ایس آئی ایف سی کے ذریعے فوج کے حوالے کئے جارہے ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ ان وسائل پر اختیار اور حق قوم کا ہے جبکہ وہ کہتے ہیں کہ اس پر حق اور اختیار ہمارا ہے، ہمیں ارب پتی بننا ہے، جزیرے خریدنے ہیں اور فارم ہاؤسز بنانے ہیں۔ پی ٹی آئی اس بل کو پاس کررہی ہے، ڈرامہ صرف یہ کردیا ہے کہ اسکو عمران کی اجازت سے مشروط کردیا ہے، اگر عمران کہہ دے کہ قوم کا سودا کرو تو کروگے؟ سندھ میں نئے کینالز سے چالیس ہزار ایکڑ زمین کو سرسبز کرنے کیلئے ایک لاکھ بیس ہزار ایکڑ زمین کو بنجر کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-15 23:25:53 by Web Section (Haseeb Alam).
Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=1709257907139468
Original Source