شمالی وزیرستان میں میٹرک امتحانات کو مؤخر کرنے اور صوبہ بھر میں امتحانی مراکز کی منتقلی/ عوامی نیشنل پارٹی کا حکومتی فیصلوں پر اظہار تشویش…

شمالی وزیرستان میں میٹرک امتحانات غیرمعینہ مدت کیلئے مؤخر کرنا طلباء و طالبات کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے، میاں افتخار حسین امتحانات مؤخر کرنے کا فیصلہ نہ صرف انتظامی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ہزاروں طلباء و طالبات کے تعلیمی مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے امتحانات کا التواء نہ صرف تعلیمی سال کو متاثر کرے گا بلکہ طلباء و طالبات کو ذہنی دباؤ، مایوسی اور بے چینی میں مبتلا کر رہا ہے طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا کر انکی نفسیاتی کیفیت کو یکسر نظرانداز کر دیا ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے امتحانی مراکز کی منتقلی کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے مؤثر منصوبہ بندی کے بغیر جس جلد بازی میں یہ فیصلہ لیا گیا، وہ انتہائی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اس طرح کے اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں کیا محض ہالوں کی منتقلی سے نقل کی روک تھام ممکن ہے؟ بتایا جائے سرکاری سکولوں میں نقل کے تدارک کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ ان اقدامات کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نافذ کیوں نہیں کیا جاتا؟ اگر حکومت یا متعلقہ اداروں کو امتحانی مراکز کی منتقلی کا یہ اقدام اٹھانا ہی تھا، تو کم از کم تین سے چار ماہ قبل منصوبہ بندی کے تحت اس پر عمل درآمد کیا جاتا ایمرجنسی بنیادوں پر ایسے فیصلے آخر کس مجبوری کے تحت کیے گئے؟ بیشتر سرکاری سکولز میں بجلی، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، دور دراز علاقوں میں واقع یہ سکولز طلباء و طالبات کے لیے آمدورفت میں ایک اور بڑا مسئلہ بن چکے ہیں موجودہ حکومت اور متعلقہ ادارے نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے بجائے اس میں مزید بدنظمی پیدا کر رہے ہیں اس طرح کی پالیسیاں آنے والی نسلوں کے مستقبل کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے عوامی نیشنل پارٹی اس قسم کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی پرزور مذمت کرتی ہے اے این پی مطالبہ کرتی ہےشمالی وزيرستان میں امتحانات کی فوری نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں





This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-08 14:47:08 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source