عمران دور میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری، پشاور ہائیکورٹ کا صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کمیشن بنانے کی استدعا مسترد، عوامی نیشنل پارٹی کا فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے …

عمران دور میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری، پشاور ہائیکورٹ کا صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کمیشن بنانے کی استدعا مسترد، عوامی نیشنل پارٹی کا فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو بالکل بھی اس طرح ادھورا چھوڑنے والی نہیں، ایمل ولی خان اپنی قوم اور پختون سرزمین کے حق اور امن کیلئے عدالت سےرجوع کیا تھا ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ پڑھ کر صرف ہنسا جاسکتا ہے، فیصلے پر مجھے کوئی دکھ نہیں جب بھی تاریخ میں اس فیصلے کو پرکھا جائے گا، میرا مؤقف حق کے صفحے پر ہی ملے گا ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے تاکہ اس غیر منصفانہ فیصلے کو چیلنج کیا جا سکے 40 ہزار دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری سے پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے پشاور ہائی کورٹ نے اس عمل کو محض ایک “انتظامی فیصلہ” قرار دیکر اس کی توثیق کردی ہے ججز نے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری جیسے سنگین مسئلے پر عوامی مفاد کے بجائے حکومتی پالیسی کو تحفظ فراہم کیا کیا عدالتوں کا بنیادی کام آئین کا تحفظ اور عوامی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا نہیں ہے؟ یہ نہ صرف قابلِ افسوس بلکہ پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کیلئے سنگین خطرات کا پیش خیمہ بھی ہے فیصلہ دینے والے ججز کو خبر ہو کہ اس انتظامی فیصلے کی قیمت پختونخوا اور بلوچستان کے عوام آج اپنے خون سے ادا کررہے ہیں اے این پی کسی بھی ایسی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گی جو پختون قوم کی سلامتی اور امن کے خلاف ہو اپنی سرزمین کو دہشتگردوں اور انکے حمایتیوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی اجازت نہیں دیں گے امن کے داعی ہیں، اپنے آنے والی نسلوں کے تحفظ اور حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے #ANP | #AimalWaliKhan




This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-24 15:37:27 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source