عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا اس ایکٹ بارے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی، صوبائی تنظیم جلد تاریخ کا اعلان کردے گی…

ضلعی سطح پر بھی عوامی نیشنل پارٹی اس ایکٹ بارے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی
آگاہی مہم چلائی جائے گی اور دیگر سیاسی جماعتوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے دیگر تنظیموں اور لوگوں کو بھی اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے گا، کیونکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے
جون کے مہینے میں ویلج کونسلز کی سطح پر صوبہ بھر میں عوامی نیشنل پارٹی احتجاج کرے گی
جولائی میں تحصیل سطح پر جبکہ اگست میں صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اس متنازعہ قانون سازی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے
ایکٹ کو واپس نہ لیا گیا تو ستمبر میں عوامی نیشنل پارٹی پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی
ہمارے احتجاج کا مقام وہی ہوگا، جہاں سے فوج کیلئے سہولتکاری ہورہی ہے
ہم اس متنازعہ ایکٹ کے ساتھ ساتھ اس حکومت اور پارلیمان کو بھی گھر بھیجیں گے
آج سب واضح ہورہا ہے کہ ان کو 90 فیصد مینڈیٹ کیوں دیا گیا ہے؟ جو اراکین قوم کے حقوق کا تحفظ نہ کرسکے ان کو اسمبلی میں بیٹھنے کا حق نہیں
اس سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کا دورہ کروں گا اور حقوق بارے آگاہی کیلئے یہی عمل دہرایا جائے گا
تب بھی ہمارے مطالبات سنجیدہ نہ لئے گئے تو اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کریں گے اور ہمارا مقصد اٹھارہویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل یقینی بنانا ہوگا۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#حقوق_یا_آزادی

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-14 19:18:13 by Web Section (Haseeb Alam).

Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=693810033121742

Original Source