عوامی نیشنل پارٹی کا طورخم اورکرم پاڑا چنار کی سنگین صورتحال اورحکومتوں کی لاتعلقی پر اظہار تشویش…

عوامی نیشنل پارٹی کا طورخم اورکرم پاڑا چنار کی سنگین صورتحال اورحکومتوں کی لاتعلقی پر اظہار تشویش...
موجودہ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، ایمل ولی خان گزشتہ تین ہفتوں سے طورخم پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں بلکہ دونوں جانب کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ہزاروں ٹرک، کنٹینرز اور تجارتی گاڑیاں پاکستانی حدود میں کھڑی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اربوں کا نقصان ہورہا ہے چھوٹے کاروباری، مزدور طبقہ اور روزانہ کی بنیاد پر تجارت کرنے والے افراد فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں تمام صورتحال پر مرکزی اور صوبائی حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے سفارتی معاملات کے حل کیلئے طاقت کے استعمال کی پالیسی اپنانا عوام دشمنی کے مترادف ہے پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے سفارتی راہ اختیار کرنی ہوگی عوامی نیشنل پارٹی طورخم کو تجارتی سرگرمیوں اور عام آمدورفت کیلئے کھولنے کا مطالبہ کرتی ہے وفاقی حکومت فوری طور حالات قابو کرنے اور طورخم کھولنے کیلئے اقدامات کرے پاڑاچنار اور کرم کے عوام گزشتہ پانچ ماہ سے ایک کرب ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ٹل ،پاڑاچنار مرکزی شاہراہ کی بندش نے لاکھوں شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی ان علاقوں میں لوگ محصور ہیں اور ضروریات زندگی کیلئے پریشان ہیں کیا ریاست اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ ایک ضلع کی مرکزی شاہراہ کو بھی بحال نہیں کر سکتی؟ واضح کیا جائے کہ اس سنگین صورتحال کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے؟ صوبائی و وفاقی حکومت مزيد سیاسی ڈرامہ بازیوں کی بجائے عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دیں طورخم ہو یا پاڑاچنار، ہر جگہ عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ٹل، پاڑاچنار مرکزی شاہراہ کو فوری طور پر محفوظ بنا کر مفاد عامہ کی خاطر کھولا جائے کرم اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو مزيد آگ کے ڈھیر میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے عوام کو ان علاقوں سے بیدخل کرنے اور اسے میدان جنگ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے




This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-10 19:28:15 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *