عوامی نیشنل پارٹی کی اے این پی جدہ ریجن کے سابق صدر عزیز خان ملیزئی کی وفات پر تعزیت…

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے اے این پی جدہ ریجن کے سابق صدر عزیز خان ملیزئی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قومی تحریک کے ایک بے لوث اور متحرک رکن تھے۔ انہوں نے دیار غیر میں رہ کر بھی ہمیشہ نظریہ باچا خان کی ترویج کیلئے اپنی توانائیاں صرف کی۔ انکی رحلت انکے اہل خانہ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے بھی نہایت افسوسناک ہے۔ دکھ کےلمحات میں اے این پی مرحوم کے خاندان کے ساتھ شریک ہے۔ اللہ تعالی انکو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-24 11:50:04 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source