عوامی نیشنل پارٹی کی خدائی خدمتگار فروش خان (صوابی) کی وفات پر اظہار افسوس…

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے نامور خدائی خدمتگار عبدالمالک کاکا کے فرزند خدائی خدمتگار فروش خان لالا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم فراش خان خدائی خدمتگار گھرانے کے چشم وچراغ تھے اور انہوں نے نظریاتی طورپر اپنے والد کی وراثت کو آگے بڑھایا۔ خدائی خدمتگار فروش خان (مرحوم) نے بطور پیش امام ممبر سے عدم تشدد، امن، باہمی احترام اور انسانی خدمت کے نظریات کا نہ صرف پرچار کیا بلکہ عملی طور پر ساری زندگی خود اس کا مظاہرہ بھی کیا۔ انکا عزم و استقلال، ثابت قدمی اور جہد مسلسل سیاسی کارکن کیلئے مشعل راہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی فروش خان لالا کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-24 14:23:48 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source