عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے اے این پی بلوچستان کے سابق صدرکمانڈر خدائیداد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم خدائیداد خان کاکڑ نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر تھے بلکہ ایک سچے، نظریاتی اور بے لوث کارکن کے طور پر تمام عمر قومی تحریک سے وابستہ رہے۔ انہوں نے نیشنل عوامی پارٹی کے دور میں پشتون زلمی کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنی زمہ داریاں ادا کیں۔ مرحوم نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پشتون قوم کے شعور، اتحاد اور حقوق کی جدوجہد میں گزارا اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی اور آخری سانس تک باچا خان بابا اور ولی خان بابا کے افکار سے جڑے رہے۔ ان کی وفات انکے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پوری قومی تحریک کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ہم ان کی جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو صبر جمیل دے۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-05 14:37:20 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source