عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظراے این پی عید سادگی سے منائے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ م…

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظراے این پی عید سادگی سے منائے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہر دکھ درد میں عملی طور پر شریک رہی ہے۔ تمام عہدیداران، کارکنان، اور پارٹی کے خیرخواہوں سے اپیل ہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید انتہائی سادگی سے منائیں۔ ساتھ ہی اپنے آس پاس موجود نادار اور مستحق افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی خوشیوں میں اضافہ کریں۔ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی ذمہ داران اور کارکنان تمام ضروری حفاظتی تدابیر کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

ڈاکٹر محمد سلیم خان
سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-28 14:28:13 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source