عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سینئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر ایک زیرک، اصول پسند اور نظریاتی سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور وفاق کی مضبوطی کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی علمی، سیاسی اور جمہوری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سینیٹر تاج حیدر کی وفات ملک کی جمہوری جدوجہد کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، کارکنوں، مرحوم کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-09 16:10:56 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source