عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کی جدائی یقینی طور پر ایک بڑا سانحہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں کی دعائیں اور محبت انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں، اور ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-26 19:54:47 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source