فخر افغان باچا خان اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسیوں کی مناسبت سے اے این پی کرک کے زيراہتمام جلسہ 4 فروری کو منعقد ہوگا۔ جلسے کی تیاریوں بارے اے این پی کرک کا اجلاس ضلعی …

فخر افغان باچا خان اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسیوں کی مناسبت سے اے این پی کرک کے زيراہتمام جلسہ 4 فروری کو منعقد ہوگا۔ جلسے کی تیاریوں بارے اے این پی کرک کا اجلاس ضلعی صدر شاہنواز خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان نے خصوصی شرکت کی، دیگر ضلعی و تحصیل ذمہ داران اور صاحب الرائے مشران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں جلسہ کی تیاریوں بارے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جلسہ میں مرکزی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی صدر میاں افتخار حسین خصوصی شرکت کرینگے۔ #BachaKhanMonth2025






This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-01-26 15:36:16 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source