متنازعہ خیبر پختونخوا منرلز اینڈ مائنز ایکٹ 2025 بارے عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا خصوصی پیغام:…

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا منرلز اینڈ مائنز ایکٹ 2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے
پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز کیلئے 2017 کا ایک جامع قانون پہلے سے موجود ہے، نئے قانون کی ضرورت ہی نہیں
صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے یہ والا بل اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے
صوبوں میں مایوسی ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر اٹھارہویں آئینی ترمیم منظور کرائی تھی
ماضی میں صوبائی خودمختاری سے انکار کی بدولت پاکستان دولخت ہوکر مشرقی پاکستان کھو چکا ہے
آئینی طور پر قدرتی وسائل پر پہلا حق اور اختیار اس سرزمین پر بسنے والی قوم کا ہے
اٹھارہویں آئینی ترمیم اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں
اس ترمیم کو کسی بھی صورت چھیڑنا پاکستان کی بقا کیلئے خطرہ ہوگا اور ماضی میں یہ مشرقی پاکستان کھونے کی شکل میں ثابت ہوچکا ہے
دہشتگردی کے باعث پختونخوا میں پہلے سے مایوسی ہے، ایسے اقدامات اور قانون سازی اس میں اضافے کے مترادف ہیں
وسائل پر قبضے کیلئے اس طرح کے اقدامات کسی بھی طور مناسب نہیں
وفاقی پارلیمانی نظام میں کس طرح صوبوں سے اختیارات واپس لینے کیلئے اقدامات کئے جاسکتے ہیں؟
وسائل پر اختیار سے محرومی کیلئے پختونخوا کے عوام کسی بھی طورتیار نہیں او راسکے لئے ہر حد تک جائیں گے
اگر پارلیمان آئین کے تحفظ میں ناکام رہا توعوامی نیشنل پارٹی عدالت سے رجوع کرے گی
عوامی نیشنل پارٹی اس قانون کے خلاف عوامی عدالت میں بھی قوم کا مقدمہ رکھے گی اور اسکے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی
اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی صوبے کی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی
دہشتگردی کے دوران ہمارے وسائل کو پہلے ہی لوٹا جاچکا ہے، اس قانون سے اسکے لئے جواز پیدا کیا جارہا ہے
صوبے کے وسائل کا اختیار کسی اور کو دینا صوبے، ملک اور قوم کے ساتھ غداری ہے
قوم کے حقوق اور خودمختاری کیلئے قربانیاں دی ہیں، پی ٹی آئی صوبے کو ایک شخص کی رہائی کیلئےقربان کررہی ہے
صوبائی اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر کسی کو اسطرح کی قانون سازی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-10 17:08:08 by Web Section (Haseeb Alam).

Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=577533172117810

Original Source