مقامی لوگ خواتین اور بچوں کی میتوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے رہے کاٹلنگ میں جان بحق افراد کی تعداد 12 ہے ۔ وزیراعظم 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کی بات کررہا ہے ۔ یہ ساری کہانی تضادات…

مقامی لوگ خواتین اور بچوں کی میتوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے رہے کاٹلنگ میں جان بحق افراد کی تعداد 12 ہے ۔ وزیراعظم 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کی بات کررہا ہے ۔ یہ ساری کہانی تضادات سے بھری ہے ، جب بھی اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت کا موقف ایک ہوتا ہے ۔ تحریک انصاف 2013 سے وفاقی حکومت اور ملٹبلشمنٹ کے ساتھ ملکر پختونخوا کو اس نہج پر لانے میں ملوث ہیں ۔ ان کے حامیوں سے بھی کہتے ہیں کاٹلنگ سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے کے گھر سامنے دھرنا دے کر پوچھیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ڈروں میں جان بحق ہونے والوں کو دہشت گرد کیوں قرار دیا ؟ چند روز قبل بنوں میں نہتے موٹرسائیکل سوار کی شہادت پر بھی صوبائی حکومت مجرمانہ طور پر خاموش ہے ۔ بنوں میں بھی تمام نشستوں پر تحریک انصاف کے لوگ کامیاب ہوئے ۔ تحریک انصاف کے ووٹروں کو اگر ان شہادتوں پر اعتراض تو باہر نکلیں، وگرنہ پھر مگر مجھ کے آنسو نہ بہائیں ۔ منافقت سے نکلنا ہوگا ۔ کاٹلنگ واقع پر جاں بحق افراد کی فوری ڈی این اے کرایا جائے تکہ حقیقت کھل سکیں ۔ پشتون کولیٹرل ڈیمیج کے نام پر اب تک ہزاروں شہید ہوچکیں ہے مزید یہ سلسلہ برداشت نہیں کیا جارہا۔



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-30 15:14:20 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source