نوشہرہ: ملگری وکیلان اور اتحادی پینلز کی حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد کیلئے عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی پبی بار آمد، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا بار اراکین سے خطاب:
پختون قوم کے مستقبل کو تاریک کرنے والوں کا ساتھ کبھی نہیں دے سکتے
مائنز اور منرلز ایکٹ مرکز میں تیار کرکے صوبوں کو پاس کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے
ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو آرڈر سے بنایا گیا ہے، صوبوں کو ہدایات جاری کرنا اس کا اختیار نہیں
اختیار کو اس طریقے سے ایس آئی ایف سی کو سپرد کیا جارہا ہے کہ پھر اس میں صوبائی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا کوئی اختیار نہیں ہوگا
کونسل کے ذریعے مقامی کمپنیوں کو نظرانداز کرکے غیر ملکی کمپنیوں کو لایا جارہا ہے
آئینی طور پر معدنی وسائل پر پہلا حق اور اختیار صوبوں کا ہے
مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کے 73 ترامیم میں کسی ایک ترمیم کو بھی منظور کر کے بل میں شامل نہیں کیا گیا ہے
مائنز اور منرلز ایسوسی ایشن نے جو ترامیم دی تھی، انکو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے
موجودہ صوبائی حکومت پہلے سے ہی صوبے کے اختیار کو مرکز کے سپرد کرنے پر راضی ہے
اٹھارہویں آئینی ترمیم کو چھیڑنا پاکستان کی بقا کو نقصان پہچانا ہے
پی ٹی آئی کو اس میں نقصان اس لئے نہیں کہ وہ ووٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آتے
انتخابات میں عوام ووٹ استعمال کرلیتی ہے، لیکن اسٹیبلشمنٹ کو منظور نہ ہو تو حکومت نہیں بن سکتی
اسٹیبلشمنٹ مضبوط ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم جمہوری جدوجہد نہیں کرینگے
جنرل پاشا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی گٹھ جوڑ سے عمران خان حکومت میں آئے تھے
پارلیمان کو ختم کرکے صدارتی نظام لاکر عمران کو صدر بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی تھی
ملک میں جمہوری نظام کو کمزور کرنے کیلئے عمران خان کو لانچ کیا گیا تھا
دنیا میں آج بھی سب سےاعلی نظام حکومت جمہوریت ہے لیکن پاکستان میں جمہوریت آزاد نہیں
پچھلے انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والے سب کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے
ہم آزاد پارلیمان اور مضبوط جمہوریت کیلئے اپنی کوششیں کررہے ہیں
ہم نےجانوں کے نذرانے دے کراپنی سرزمین کی خاطر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے
ہم سے اس سرزمین کے وسائل چھیننے والوں اور دہشتگردوں میں کیا فرق ہے؟
ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ان کا مقابلہ بھی کرینگے
کیا عمران کی رہائی کیلئے پختونوں کی دولت سے دستبرداری کی جائے گی؟
کیا اس لئے مسلسلس تیسری دفعہ آپکو یہاں حکومت دلائی گئی ہے؟
ہمیں عمران کی رہائی اور قید سے کوئی سروکار نہیں
لیکن اس سرزمین کے وسائل کے بدلے ہمیں یہ سودا ہمیں بالکل بھی منظور نہیں
ہم اتنی پارلیمانی طاقت نہیں رکھتے لیکن میدان میں عوام کے بیچ انکا مقابلہ کرینگے
جمہوریت آزاد ہوئی تو ملک میں ترقی اور خوشحالی ہوگی ورنہ انجام مشرقی پاکستان جیسا ہی ہوگا
پبی بار کے تمام نومنتخب اراکین بالخصوص ملگری وکیلان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
#ANP | #MalgariWakilaan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-12 17:12:59 by Web Section (Haseeb Alam).
Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=607982088916038