نوشہرہ: ملگری وکیلان اور اتحادی پینلز کی حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد کیلئے عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار آمد، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا بار اراکین سے خطاب:
نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے تمام اراکین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
توقع ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرینگے
الفاظ کی ہیر پھیر سے بظاہر یہ نہیں لگتا کہ مائنز اینڈ منرلز ایک اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے
اس ایکٹ سے معدنی وسائل پر تمام اختیار ایس آئی ایف سی کا ہوگا، صوبہ ایک ربڑ سٹیمپ کا کردار ادا کرے گا
یہ وہی لڑائی ہے جو 1973 کے آئین اور اٹھارہویں آئینی ترمیم سے قبل ہم کررہے تھے
انتخابات میں انکی اکثریت کے باجود وسائل پر اختیار سے انکار پر ہم پہلے ہی مشرقی پاکستان کھو چکے ہیں
صوبائی اکائیاں مضبوط ہوں گی تو ہی پاکستان مضبوط ہوگا
ہم نے پرامن آئینی اور جمہوری جدوجہد سے اٹھارہویں آئینی ترمیم کی بدولت قوم کے حقوق حاصل کئے ہیں
مختلف طریقوں سے اس ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں
اس ترمیم سے این ایف سی ایوارڈ کو جو پروٹیکشن ملی ہے، اس پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہے
دہشتگردی میں غیر آئینی طور پر پہلے ہی ہمارے بہت سے وسائل یہاں سے لے جائے چکے ہیں
اب ایکٹ کی صورت میں انکے پاس اختیار ہوگا تو پھر صورتحال کیا ہوگی؟
ایس آئی ایف سی کی ایماء پر منرلز ڈویژن کی جانب سے اس ایکٹ کیلئے تمام صوبوں کو باقاعدہ خطوط لکھے گئے ہیں
اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے جبکہ صوبائی حکومت پہلے ہی کابینہ سے اس کو منظور کراچکی ہے
صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپنے اراکین بھی اس بل کی مخالفت کررہے ہیں
اسمبلی میں ناکامی کے ڈر اور اپنے اراکین کو راضی کرنے کیلئے فالحال ووٹنگ موخر کی گئی ہے
بل کو اسمبلی سے مسترد نہیں کیا گیا تو ہم مجبور ہوکر عدالتوں سے رجوع کرینگے
عوامی نیشنل پارٹی اس بل کے خلاف عوامی عدالت میں بھی جائے گی
صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں سے اس سلسلے میں رابطے کئے جائیں گے
یہ جنگ صرف ایک پارٹی کی نہیں، یہ قوم کی جنگ ہے اور سب کی مشترکہ لڑائی ہے
14 اپریل کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے اس بارے خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے
اجلاس میں بل کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت ہوگی
#ANP4ProvincialAutonomy | #ANP | #MalgariWakilaan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-12 18:04:04 by Web Section (Haseeb Alam).
Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=555270440463536