وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جناب علی امین گنڈاپور صاحب کو مردان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں لیکن اپنے ہی لوگوں نے انہیں آج بھی اندھیرے میں رکھا۔وزیراعلیٰ صاحب کو شہید محترمہ بینظیربھٹو وی…

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جناب علی امین گنڈاپور صاحب کو مردان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں لیکن اپنے ہی لوگوں نے انہیں آج بھی اندھیرے میں رکھا۔وزیراعلیٰ صاحب کو شہید محترمہ بینظیربھٹو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے افتتاح کیلئے بلایا گیا تھا لیکن بچوں کے ہسپتال کی بجائے ان سے گائناکالوجی وارڈ کا افتتاح کروایا گیا۔ ہم یہاں کچھ حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ منصوبہ 2011ء میں عوامی نیشنل پارٹی نے شروع کیا تھا جسے 2016ء میں مکمل ہونا تھا۔ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 2016 ملین روپے تھی جو بعد میں 2190 ملین اور اب 2600 ملین سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ پاکستان کی سطح پر زچہ و بچہ کا سب سے بڑا ہسپتال تھا جس میں 278 بیڈز اور 11 سہولیات (Specialties) کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ اسکی عمارت 2012ء میں مکمل ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے اسے فعال کرنے میں بھی 13 سال لگ گئے۔ اس منصوبے کیلئے اے این پی دورحکومت میں ایک ارب روپے سے زائد فنڈز فراہم کئے گئے تھے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ یہ ہسپتال ایک انڈیپنڈنٹ ہسپتال تھا جس کی اپنی انتظامیہ اور اپنا سیٹ اپ بننا تھا لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے اسے مردان میڈیکل کمپلیکس کا حصہ بنادیا۔ تیسری بات یہ کہ جس نام سے ایک منصوبے کو شروع کیا گیا تو انہیں وہی منصوبہ پکارا جائے کیونکہ کل کو آپ نے پھر اس کرسی سے ہٹنا ہے، پھر آپ کے منصوبے بھی وہ نہیں رہیں گے۔ یہ عوامی منصوبے ہیں اور جن لوگوں نے عوام کی خدمت کی ہے، انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ صرف ایک منصوبہ تھا جو عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دورحکومت میں شروع کیا تھا، آج بھی کئی منصوبے گذشتہ 12 سال سے نامکمل پڑے ہیں لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے لوگ مردان کے نمائندے ہیں جن کا عوامی مسائل، سہولیات اور بنیادی ضروریات سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انکی ترجیح کچھ اور ہے۔ امیرحیدرخان ہوتی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا #AmeerHaiderKhanHoti | #ANPMardan





This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-09 20:17:44 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source