وزیراعلی پختونخوا ڈرامے باز ہے جو کرتا ہے وہ کہتا نہیں جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں۔ کرنا اس نے وہی ہے جو اسکو حکم ملے گا اور لوگوں کو یوتھیا بنائے گا۔ افغان شہریوں کے ساتھ جو سلوک ہورہ…

وزیراعلی پختونخوا ڈرامے باز ہے جو کرتا ہے وہ کہتا نہیں جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں۔ کرنا اس نے وہی ہے جو اسکو حکم ملے گا اور لوگوں کو یوتھیا بنائے گا۔ افغان شہریوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ غلط ہے، غیر قانونی شہریوں کی حمایت نہیں کرتے۔ لیکن پاکستان نے یہ سب کچھ کیا ہے۔ ان افغان شہریوں کو ریاست خود لیکر آئی ہے اور اس کیلئے اربوں روپے پاکستان کو ملے ہیں۔ پاکستان ہی نے مہاجر کو مجاہد بنایا، پھر وہی مجاہد طالب اور فتنہ الخوارج بن گیا۔ کلاشنکوف کلچر ضیاء الحق لیکر آئے اور افغانیوں کو استعمال کیا گیا۔ تب بھی وہ مظلوم تھے اور آج بھی وہ مظلوم ہیں۔ وہ لوگ جو یہاں پیدا ہوئے اور بوڑھے ہوئے ہیں ان کا نہ وہاں گھر ہے نہ زمین، ان کو کس لئے بھیجا جارہا ہے؟ انکو لائے کیوں تھے؟ ریاست پاکستان کا کردار تب بھی غلط تھا آج بھی غلط ہے۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-15 21:49:53 by Web Section (Haseeb Alam).

Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=1398290841087307

Original Source