پنجاب حکومت اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا لیاقت باغ جلسے کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان کی مذمت…

عوامی نیشنل پارٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے عظیم رہنماؤں فخر افغان باچا خان اورقائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ کراچی سے لے کر خیبر، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، بنوں اور ملاکنڈ سمیت مختلف شہروں میں ان کی یاد میں اجتماعات منعقد کیے جا چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے لیاقت باغ، راولپنڈی میں بھی ایک جلسے کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ درخواست دی، تاہم پنجاب حکومت کی ایماء پر انتظامیہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی اس غیر جمہوری اور آمرانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پرامن اجتماع کا انعقاد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ طرزِ عمل نہ صرف بنیادی جمہوری اصولوں کے خلاف ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کی آزادی کو محدود کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

#ANP | #BachaKhanMonth2025

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-13 17:59:41 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *