ڈسٹرکٹ بار انتخابات؛ اے این پی کی ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان اور اتحادی تنظیموں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد…

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، سینئر نائب صدر و ایڈوائزر ملگری وکیلان سید عاقل شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے مشترکہ بیان میں پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرک، بونیر، بٹگرام، دیر، شانگلہ سمیت دیگر اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان اور ان کے اتحادی پینلز کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے ایک بار پھر جمہوریت، قانون کی بالادستی، اور آئینی جدوجہد کے اس قافلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کی نمائندگی ملگری وکیلان کرتے ہیں۔ #ANP | #MalgariWakilaan





This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-09 13:35:32 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source