ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرک، بونیر، بٹگرام، دیر، شانگلہ سمیت دیگر اضلاع میں ملگری وکیلان اور ان کے اتحادی پینلز کی کامیابی صرف انتخابی نہیں، بلکہ نظریاتی استقامت اور اصولی سیاست کی جیت ہے۔ آج کے مشکل سیاسی ماحول میں وکلاء برادری نے جس دانشمندی، اصول پسندی اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ملگری وکیلان صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریکی نظریہ ہے، جو قومی تحریک کے افکار سے جُڑا ہوا ہے۔ ہماری کامیابیاں وقتی نہیں، بلکہ مسلسل جدوجہد اور فکری تسلسل کا نتیجہ ہیں۔ صوبہ بھر میں ملگری وکیلان اور انکے حمایت یافتہ کامیاب نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ نومنتخب ذمہ داران آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، وکلاء برادری کی خدمت، شفاف عدالتی نظام، اور عوامی مسائل کی ترجمانی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور ملگری وکیلان ہر سطح پر وکلاء برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ان کے مسائل کے حل، قانونی معاونت اور تنظیمی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
#ANP | #MalgariWakilaan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-09 17:57:00 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source