کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال سمیت دیگر مرکزی قیادت نے استقبال کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال، کراچی کے مسائل اور لسانی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
صوبائی صدر شاہی سید کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو:
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے
کراچی میں تعلیم اور بے روزگاری سب سے بڑے مسائل ہیں
پانی کی قلت ہے، لیکن پانی نلوں میں نہیں بلکہ ٹینکروں میں ہے
کوٹہ سسٹم کی وجہ سے کراچی کے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے باوجود بے روزگار ہیں
یہ ناانصافیاں کراچی کے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر چکی ہیں
سیاست کا مقصد عہدے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہیے
کراچی کو صرف شہر یا صوبہ نہ سمجھا جائے بلکہ پورے پاکستان کا حصہ سمجھا جائے
شہر کے ادارے کرپشن پر نہیں بلکہ میرٹ پر چلنے چاہئیں
کراچی میں سمندر، ایئرپورٹ اور بے شمار وسائل موجود ہیں، پھر بھی یہاں کے نوجوانوں کو روزگار نہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ نیت کی کمی ہے
ہم ہر جماعت کو ان کا فرض یاد دلائیں گے، چاہے وہ پیپلز پارٹی ہو یا ایم کیو ایم
#ANP | #ANPSindh | #ShahiSyed
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-12 18:56:38 by Web Section (Haseeb Alam).
Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=973255854964844