کیا منرلز اینڈ مائنز ایکٹ 2025 پختونخوا کی صوبائی حکومت لے کر آئی ہے؟ تحریک انصاف کے اراکین خود یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ بل تیار ہوکر انکے پاس آیا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ اس بل کو پاس …

کیا منرلز اینڈ مائنز ایکٹ 2025 پختونخوا کی صوبائی حکومت لے کر آئی ہے؟ تحریک انصاف کے اراکین خود یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ بل تیار ہوکر انکے پاس آیا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ اس بل کو پاس کرانا ہے۔ عمران کی رہائی پر سودا بازی کیلئے اگر یہ قانون صوبائی حکومت خود بھی لے کر آئے تو ہم اس کو نہیں مانتے۔ کنسلٹنٹس سے بل بناکر پاس کرانا صوبے کی گورننس پر ڈاکہ ہے۔ کیا علی آمین کو ڈی آئی خان کینٹ میں پناہ دیکر وزیراعلی اس لئے بنایا گیا ہے؟ بل میں پبلک آرگنائزيشن کی بات ہوئی ہے، اس صوبے کی کوئی ایک پبلک آرگنائزیشن ہمیں دکھا دیں۔ صاف یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ این ایل سی یا ایف ڈبلیو او پبلک آرگنائزيشن ہوگی۔

انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

#ANP4ProvincialAutonomy

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-04-12 15:04:19 by Web Section (Haseeb Alam).

Video URL: https://www.facebook.com/video.php?v=667886759273299

Original Source