پختونخوا اور بلوچستان کی سرزمین پر چین اور امریکہ کی نئی عالمی جنگ کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ایمل ولی خان…
ہم ایک دفعہ پھر پوری قوم اور ریاست کو خبردار کر رہے ہیں کہ کھلاڑی بدل چکے ہیں
ایک اور پرائی جنگ میں آپ کے اور ہمارے بچوں کو مروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے
ماضی میں بھی جب امریکہ اور روس لڑ رہے تھے، تو ہم نے خبردار کیا تھا کہ یہ جہاد نہیں فساد ہے
تب ہماری باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا گیا بلکہ بدلے میں ہم پر روسی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگے
آج نہ صرف ہماری سادہ قوم بلکہ پوری دنیا ہماری اسی بات کی تائید کررہی ہے
وہ مذہبی رہنما جو کل تک آپکے بچوں کو جنت کی لالچ میں جہاد پر بھیج رہے تھے، وہ بھی آج اسے فساد مان رہے ہیں
عوام کی اصل طاقت سیاست میں ہے ، اور ہتھیار عدم تشدد کا پرچم بلند رکھنا ہے
تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یہ مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے
اندرونی مسائل کے مستقل حل کے لئے باہمی اعتماد اور مذاکرات ناگزیر ہیں
علیحدگی پسند تحریکوں کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے، سنجیدگی دکھائی جائے
جو بھی شہید ہوتا ہے ہمیں دکھ ہوتا ہے، مشکلات کے شکار عوام کی تکلیف محسوس کرسکتے ہیں
امن کو ہر حال میں ترجیح دینی ہوگی، آگے بڑھنے کیلئے یہی واحد راستہ ہے
امن ہماری ضرورت ہے، فوری طور پر مسائل کا حل نکالنا ہوگا
بصورت دیگر حالات مزيد بدترین شکل اختیار کر سکتے ہیں، جسکی عوام بالکل بھی متحمل نہیں ہوسکتے
اے این پی کسی بھی طور تشدد کی حمایت نہیں کرسکتی، امن کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے
پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے اور انہیں پارلیمنٹ میں زیر بحث لا کر عوام کو اعتماد میں لیا جائے
دہشت گردوں اور علیحدگی پسند تحریکوں سے متعلق واضح اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے
ملک میں دہشتگردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے اور اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے
ریاست کو عوام کے ساتھ بیٹھ کر ان کے تحفظات دور کرنے ہوں گے
آپ کو ان کے حقوق تسلیم کرنے ہوں گے اور انہیں پاکستان کو تسلیم کرنا ہوگا
فوری طور پر حل نکالا جائے، ورنہ یاد رکھیں، پاکستان جہنم بن سکتا ہے
#ANP | #AimalWaliKhan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-13 13:30:35 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
Leave a Reply