“ہم دھاندلی بھی کرینگے اور آپ کو جلسے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی” – یہ ایف آئی آر اس ملک میں آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق پر کھلے حملے کا ثبوت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی چمن کی جا…

“ہم دھاندلی بھی کرینگے اور آپ کو جلسے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی” – یہ ایف آئی آر اس ملک میں آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق پر کھلے حملے کا ثبوت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی چمن کی جانب سے دھاندلی زدہ انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر جلسے کے انعقاد کے بعد اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر قائدین پر ایف آئی آر کا اندراج دراصل عوام کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کے جبر، دھاندلی اور غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خلاف اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ جب تک اس ملک کے سیاسی نظام سے اسٹیبلشمنٹ کا غیر آئینی کردار مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔ ہم عوام کے حقِ حکمرانی، آزادی اظہار اور جمہوری حقوق کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
#EnoughIsEnough

This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-09 18:42:15 by Web Section (Haseeb Alam).

[vid_embed]

Video URL:

Original Source

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *