افغانستان میں بیرونی مداخلت فوری طور پر روکی جائے، افغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان میں مذاکراتی عمل خوش آئند ہے۔ آپریشنز کے باوجود دہشتگرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں،اس عمل کو فوری طور پر روکا جائے اور تمام پرائیویٹ ملیشا نیٹ ورکس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، بے گھر پشتونوں کی دوبارہ بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے، تباہ مکانات کے معاوضے دیے جائیں۔باجوڑ سے وزیرستان تک تمام تباہ کاریوں ، نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ لاپتہ افراد کو جلد ازجلد عدالتوں میں پیش کیا جائے،آدھی رات کو لوگوں کو گھروں سے اُٹھا دیا جاتا ہے۔ لینڈ مائنز اور بارودی سرنگوں کی عدم صفائی پر جرگہ شرکاء کی جانب سے اظہار تشویش کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے واقعات سے فوری تحفظ فراہم کی جائے۔ پشتون سرزمین پر جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے ”ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئیشن ” کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ جرگہ میں کیا گیا اور کہا گیا کہ خڑ کمر سمیت اس نوعیت کے سانحات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2020-03-10 19:24:14 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source