



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-04 22:18:51 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے احتجاج میں اے این پی اسلام آباد کے عہدیداران نے صدر کے ہمراہ شرکت کی۔ ۔
عوامی نیشنل پارٹی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے صدر عبدالرحیم وزیر ایڈوکیٹ، ڈاکٹر مہران وزیر ایڈیشنل سیکرٹری ، ایڈووکیٹ کائنات جاوید اورکزئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری، وجاہت خان مروت ایڈووکیٹ ، اتل وزیر ایڈووکیٹ اور دوسرے عہدیداروں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس اور مظاہرے میں شرکت کی اور صحافی برادری کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کی اور پیکا ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے صدر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب میں صدر عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین پاکستان میں درج بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، مذکورہ ترمیم آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کے مترادفہے ۔ ایسے قوانین تو مارشل لاء اور آمرانہ ادوار میں بھی نہیں بنائے گئے تھے ۔
صدر صاحب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کے عوامی نیشنل پارٹی کا آزادی صحافت ، آزادی اظہار رائے ، ائین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اصولی اور تاریخی موقف رہا ہے ۔ اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جناب ایمل ولی خان صاحب نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو فلور آف دی ہاؤس پر نہ صرف مسترد کیا بلکہ بھرپور انداز میں اس کی مخالفت کی ۔
اس موقع پر صدر اے این پی اسلام آباد نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے افضل بٹ صاحب ، جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد نیئر علی صاحبہ، جنرل سیکرٹری راولپنڈی آسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آصف بشیر چودھری ، صدر اور جنرل سیکرٹری پشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن جناب قمر یوسفزئی ، گوہر محسود، سینئر جونلسٹ معید پیر زادہ اور سردار علی یوسفزئی سمیت دیگر صحافیوں کو 8 اور 9 فروری کے دو روزہ سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھی پیش کئے ۔
#AnpFederalCapital #ANPTheOnlyHope
#BachKhanMonth2025
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-01-31 20:45:36 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source