خدائی خدمتگار آرگنائزیشن پشاور کے زیر اہتمام باچا خان دسترخوان کا سلسلہ پہلے رمضان سے بلا تعطل جاری ہے، جہاں روزانہ درجنوں ضرورت مندوں، مزدوروں اور مسافروں کو افطار فراہم کی جاتی ہے۔
آج پشاور موٹروے پر خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے مزدوروں اور مسافروں کے ساتھ روزہ افطار کیا، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صوبائی نائب صدر سابق ایم پی اے صلاح الدین خان نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
یہ دسترخوان باچا خان کے خدمت خلق کے فلسفے کی عملی تصویر ہے، جو کسی بھی رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا!
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-11 20:33:57 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source