رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کے موقع پر ہم اس عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی بصیرت اور جدوجہد سے تاریخ کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ خان عبدالولی خان نہ صرف 1973 کا متفقہ آئین دینے والے معمار تھے بلکہ صوبائی خودمختاری اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔
چھوٹے قومیتوں کے حقوق، جمہوریت کے استحکام اور برابری کے اصولوں کی پاسداری کیلئے ان کی جدوجہد انہیں ایشیائی سیاسی رہنماؤں میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہے۔ آج ہم ان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین۔
#RememberingWaliKhan #BachaKhanMonth2025 #KhanAbdulWaliKhan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-01-26 14:03:55 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source