پشاور: ہیلتھ سیکرٹریٹ میں ایکسیلیریٹڈ امپلیمنٹیشن پروگرام برائے ضم اضلاع (AIP) کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاجی دھرنا، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے دھرنے میں شرکت کی اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کی۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے مظاہرین کو عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملگری ڈاکٹران کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد شہزاد اور دیگر اراکین بھی ہمراہ تھے۔
صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی دھرنے کے شرکاء سے گفتگو:
موجودہ صوبائی حکومت محکمہ صحت سمیت ہر ادارے کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، میاں افتخار حسین
ضم اضلاع کیلئے اے آئی پی پراجیکٹ میں بھرتی ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو نکالنا سراسر ظلم ہے
یہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پچھلے چار سالوں سے ضم اضلاع میں عارضی بنیادوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں
جب یہ پروگرام دس سال کیلئے شروع کیا گیا تھا تو محض چار سال بعد ان ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو کیوں نکالا جارہا ہے؟
ضم اضلاع کے عوام پہلے ہی شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں، یہ حکومتی اقدام صحت کے شعبے میں مسائل کو مزید بڑھائے گا
پچھلے سات ماہ سے ان ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھ کر حکومت ان پر مزيد ظلم ڈھا رہی ہے
ضم اضلاع میں ان ڈاکٹرز نے جانیں ہتیھلی پر رکھ کر خدمات انجام دی ہیں، حکومت کو ان کا شکار گزار ہونا چاہیئے
حکومت کو ان عارضی طور پر بھرتی میڈیکل سٹاف کو ریگولر کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئے
حکومتی پالیسیوں سے تنگ آکر پہلے ہی بیشتر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز مستعفی ہوکر یہاں سے جارہے ہیں
حکومت ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بجائے خود بھی ان کو نکالے گی تو مریضوں کا کیا ہوگا؟
عوامی نیشنل پارٹی اے آئی پی ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے
اے این پی اور ملگری ڈاکٹران اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے ان ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
حکومت اور محکمہ صحت فوری طور پر انکو بند تنخواہیں ادا کرے اور انکے دیگر مطالبات کے حل کیلئے اقدامات کرے
#ANP | #ANPPakhtunkhwa
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-01-30 15:17:02 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source