سابق ایم پی اے عالمزیب خان شہید کو 16ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ارسلان خان ناظم
11 فروری 2009 کو عالمزیب خان کو ایک بزدلانہ حملے میں شہیدکرکے ہم سے جدا کردیا گیا تھا
ان کی قربانی اس طویل جدوجہد کا حصہ ہے جو خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر آج تک جاری ہے
دہشتگردی کے خلاف ہمارے 1300 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں
بم دھماکوں اور خودکش حملوں سمیت کوئی سازش باچا خان کے پیروکاروں کا حوصلہ کمزور نہ کرسکی
عوامی نیشنل پارٹی نہ کل اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹی تھی اور نہ آج ہٹے گی
ہم نے ہمیشہ ظلم، دہشت اور انتہا پسندی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے
عالمزیب شہید سمیت قومی تحریک کے تمام شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں
قومی تحریک کا ہر شہید ہمارا فخر ہے، انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا
قیام امن، قوم کے حقوق اور اختیار کیلئے سرخ جھنڈے تلے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
۔
#ANP | #RememberingAlamZaibKhan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-11 13:55:12 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
اجمل خٹک ایک عہد ساز شخصیت تھے، پشتو ادب اور پختون سیاست میں انکا کردار ناقابل فراموش ہے
انہوں نے اپنی پوری زندگی مظلوم اور محکوم طبقات کے حقوق کے لیے وقف کی تھی
وہ باچا خان کے نظريات کے ایک سچے پیروکار اور ولی خان کے قریبی ساتھیوں میں ایک تھے
وہ نہ صرف ایک بہترین سیاستدان تھے بلکہ ایک عظیم انقلابی شاعر، دانشور اور مصنف بھی تھے
اجمل خٹک نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے قوم کے حقوق اور محرومیوں کیلئے آواز بلند کی
انہوں نے اپنی شاعری اور ادب کو وسیلہ بنا کر مزاحمت اور بیداری کی شمعیں روشن کی
عملی میدان میں بھی انہوں نے پشتونوں کے حقوق کے لیے ایک نہ ختم ہونے والی جدوجہد کی
وہ ہر اس قوت کے خلاف کھڑے رہے جو جبر، ناانصافی اور استحصال کو دوام بخشنا چاہتی تھی
ان کا قلم اور ان کی سیاست ہمیشہ محکوم اور مظلوم عوام کی آواز بنی رہی
ان کی زندگی مشکلات اور قربانیوں سے عبارت تھی، لیکن وہ کبھی اپنے نظریات سے پیچھے نہیں ہٹے
انہوں نے جلاوطنی کاٹی، ریاستی جبر کا سامنا کیا، مگر اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا
ان کی شاعری اور ان کے خیالات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں
پندرہویں برسی پراجمل خٹک کی قربانیوں، خدمات اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں
#RememberingAjmalKhattak | #ANP
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-07 15:17:15 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source