8 فروری کا دن پاکستانی سیاست کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عوامی مینڈیٹ چرانے والوں نے اس بار بھی کروڑوں روپے کے عوض اپنی مرضی کے نمائندے ایوانوں میں بٹھائے۔
یہ انتخابی دھاندلی صرف ایک علاقے تک محدود نہیں تھی بلکہ پورے ملک میں کی گئی، اور خیبر پختونخوا بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہا۔ یہاں پورے پاکستان میں پابند سیاسی جماعت کو حکومت دینے کا مقصد ان کے احتجاج،تھوڑ پھوڑ اور انتشار کو صرف خیبر پختونخوا تک محدود رکھنا تھا۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے—ایک سال بعد پختونخوا جلتا رہا، جبکہ لاہور میں 117 دن کے اندر سٹیڈیمز بنتے رہے۔
جنہوں نے یہ ظلم کیا، ان کو “بارڈر” تک پہنچانے کا ہمارا عزم اس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہی گی۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو حساب دینا ہوگا!
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-09 00:06:18 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source