
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-14 14:15:51 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو امن و استحکام پر حملہ اور دہشت گردی کے مستقل خطرے کی المناک یاد دہانی قرار دیا۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے اس وحشیانہ حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نقل و حمل پر حملے نہ صرف بے گناہ جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں بلکہ شہریوں کے روزمرہ معمولات کو متاثر کرنے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہیں۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے حکومت سے عوامی نقل و حمل کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات بڑھانے اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خلاف اپنے اصولی اور غیر متزلزل موقف پر قائم ہے اور ملک میں امن، سلامتی اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں، ہمیں تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اے این پی اس مشکل وقت میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-11 21:56:16 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
عوامی نیشنل پارٹی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ واقعہ ایک اور افسوسناک مثال ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کس قدر خراب ہوچکی ہے اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔
ہم ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں ریاست کو متنبہ کرتے آ رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے حکومت اور ریاستی ادارے اس سنگین مسئلے پر ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ دہشت گرد کھلے عام وارداتیں کر رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکی ہے، اور امن و امان کی بحالی کے لیے کسی سنجیدہ حکمت عملی کا کوئی نشان تک نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی اس ظلم و بربریت پر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ ہم سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
#ANP #SenatorMushtaqAhmadKhan #AWK
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-09 01:19:19 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
عوامی نیشنل پارٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے عظیم رہنماؤں فخر افغان باچا خان اورقائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ کراچی سے لے کر خیبر، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، بنوں اور ملاکنڈ سمیت مختلف شہروں میں ان کی یاد میں اجتماعات منعقد کیے جا چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے لیاقت باغ، راولپنڈی میں بھی ایک جلسے کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ درخواست دی، تاہم پنجاب حکومت کی ایماء پر انتظامیہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی اس غیر جمہوری اور آمرانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پرامن اجتماع کا انعقاد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ طرزِ عمل نہ صرف بنیادی جمہوری اصولوں کے خلاف ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کی آزادی کو محدود کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
#ANP | #BachaKhanMonth2025
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-13 17:59:41 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source