



This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-10 16:27:12 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
بخشالی مردان، تحصیل رورل کے زیراہتمام شمولیتی تقریب۔ ملک اجمل اور صابر خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی تقریب سے سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کا خطاب۔
#AmeerHaiderKhanHoti | #ANPMardan
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-09 19:40:25 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
“ہم دھاندلی بھی کرینگے اور آپ کو جلسے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی” – یہ ایف آئی آر اس ملک میں آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق پر کھلے حملے کا ثبوت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی چمن کی جانب سے دھاندلی زدہ انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر جلسے کے انعقاد کے بعد اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر قائدین پر ایف آئی آر کا اندراج دراصل عوام کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کے جبر، دھاندلی اور غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خلاف اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ جب تک اس ملک کے سیاسی نظام سے اسٹیبلشمنٹ کا غیر آئینی کردار مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔ ہم عوام کے حقِ حکمرانی، آزادی اظہار اور جمہوری حقوق کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
#EnoughIsEnough
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-09 18:42:15 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
8 فروری کا دن پاکستانی سیاست کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عوامی مینڈیٹ چرانے والوں نے اس بار بھی کروڑوں روپے کے عوض اپنی مرضی کے نمائندے ایوانوں میں بٹھائے۔
یہ انتخابی دھاندلی صرف ایک علاقے تک محدود نہیں تھی بلکہ پورے ملک میں کی گئی، اور خیبر پختونخوا بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہا۔ یہاں پورے پاکستان میں پابند سیاسی جماعت کو حکومت دینے کا مقصد ان کے احتجاج،تھوڑ پھوڑ اور انتشار کو صرف خیبر پختونخوا تک محدود رکھنا تھا۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے—ایک سال بعد پختونخوا جلتا رہا، جبکہ لاہور میں 117 دن کے اندر سٹیڈیمز بنتے رہے۔
جنہوں نے یہ ظلم کیا، ان کو “بارڈر” تک پہنچانے کا ہمارا عزم اس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہی گی۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو حساب دینا ہوگا!
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-09 00:06:18 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
چمن: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی 8 فروری کو الیکشن میں دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے زیراہتمام ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کر رھے ھیں.
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-08 21:11:50 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source
فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے زيراہتمام جلسہ 10 فروری 2025 کو منعقد ہوگا۔ جلسہ میں صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے دیگر عہدیداران خصوصی شرکت کرینگے۔
#BachaKhanMonth2025
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-08 17:44:59 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source