عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاورتحصیل بڈھ بیر کا خصوصی اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ضلعی صدر ارباب محمد طاہر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق خوشدل خان ایڈوکیٹ سمیت ضلعی کابینہ کے ارکان ذوالفقار چمکنی، غضنفر علی خان،حاجی غلام حسن آفریدی، ملک مبشر اور تحصیل بڈھ بیر کے کونسل اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے تحصیل بڈھ بیر کیلئے کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ امجد نواز درانی صدر جبکہ مرتضی کمال سینئر نائب صدر منتخب کرلئے گئے۔ کابینہ کے دیگر اراکین میں حاجی سید نذیر نائب صدر، زیبا آفریدی نائب صدر (زنانہ)، حشمت خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری حشمت خان، جائنٹ سیکرٹری لیاقت علی، محمد ادریس خان سیکرٹری مالیات، رحمت باغی سیکرٹری ثقافت اور عارف آفریدی سیکرٹری سوشل میڈیا شامل ہیں۔ تحصیل کابینہ کے دیگر اراکین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق خوشدل خان ایڈوکیٹ، ضلعی صدر ارباب محمد طاہر، جنرل سیکرٹری غضنفر علی خان اور تحصیل صدر امجدنواز درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور میں ایک مضبوط قوت ہے۔ وی سی لیول سے لیکر ضلع تک پارٹی کو منظم کرنے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کرینگے۔ اے این پی ایک سو سالہ تحریک کا تسلسل ہے۔ ہمارے اکابرین نے اس قوم کے حقوق کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ موجودہ مصنوعی پارٹیاں کسی بھی طور عوام کی اصل نمائندہ ہیں، اے این پی نے ہرقسم حالات میں قوم کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ اجلاس میں 16 فروری کو باچا خان اور ولی خان کی بر سیوں کی مناسبت سے جلسہ میں بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا۔ جلسہ میں سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی خصوصی شرکت کرینگے۔
#ANP | #ANPPeshawar
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-01-30 19:20:46 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source