عوامی نیشنل پارٹی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ واقعہ ایک اور افسوسناک مثال ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کس قدر خراب ہوچکی ہے اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔
ہم ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں ریاست کو متنبہ کرتے آ رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے حکومت اور ریاستی ادارے اس سنگین مسئلے پر ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ دہشت گرد کھلے عام وارداتیں کر رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکی ہے، اور امن و امان کی بحالی کے لیے کسی سنجیدہ حکمت عملی کا کوئی نشان تک نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی اس ظلم و بربریت پر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ ہم سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
#ANP #SenatorMushtaqAhmadKhan #AWK
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-09 01:19:19 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source