خدائی خدمتگار آرگنائزيشن پشاور کے زيراہتمام نادرن بائی پاس اور موٹر وے پر آج بهی باچا خان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔ اے این پی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلیم خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے صوبائی سالار ڈاکٹر نوید اللہ خان، ریجنل سالار ملک فرهاد خان، ضلعی سالار عزيز غفار خان، سالار فرهان جان اور دیگر رضاکاروں نے خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر تحصيل چمکنی کے سالار عمران باچا بهی موجود تهے۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-12 22:16:35 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source