بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پشتون طلباء پر انتظامیہ اور پولیس کا تشدد افسوسناک ہے، انجینئر احسان اللہ خان
تعلیمی اداروں میں قومیت اور صوبائیت کی بنیاد پر طلباء کو نشانہ بنانا تعصب کی بدترین شکل ہے
پنجاب کی جامعات میں پہلے بھی پشتون و بلوچ طلباء کے خلاف یہی روش کئی بار دہرائی جا چکی ہے
کیا جامعات میں مخصوص طلباء کو نشانہ بنانا ریاستی پالیسی کا حصہ بن چکا ہے؟
پشتونوں اور بلوچوں کے معاملے میں مسائل کوہمیشہ تشدد سے حل کرنے کی کوشش کیوں ہوتی ہے؟
ایک طرف انکو مسلط جنگ میں جھونک دیا گیا ہے تو دوسری جانب ان پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں
اس طرح کے روئیے پختونوں سمیت چھوٹی قومیتوں کو مزید احساس محرومی میں دھکیل رہے ہیں
تعلیمی اداروں میں جائز حقوق کا مطالبہ کرنا جرم نہیں، تشدد اور ناانصافی ناقابل برداشت ہے
تعلیمی ادارے جبر و تشدد کے مراکز کی بجائے اظہار رائے اور مساوی حقوق کے ضامن ہونے چاہئیں
عوامی نیشنل پارٹی یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے رویئے کی شدید مذمت کرتی ہے
گرفتار طلباء کو فوری طور رہا کیا جائے، مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں
ڈسپلن کو جواز بنا کر جن طلباء کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان کو فوری بحال کیا جائے
#ANP | #AwamiNationalParty
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-14 14:15:51 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source