عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، نائب صدر شاہی خان شیرانی اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے اے این پی جنوبی وزيرستان کے ضلعی سالار خانزادہ خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانزادہ کی اچانک رحلت انکے اہل خانہ سمیت پوری عوامی نیشنل پارٹی کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں خانزادہ خان کے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-02-11 12:14:29 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source