خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خزانہ کا اجلاس، اجلاس کی صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی ارباب محمد عثمان خان نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر اراکین سمیت محکمہ خزانہ، پی اینڈ ڈی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ، مالیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی ارباب عثمان نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد مالیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے تاکہ فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں بجٹ کی منظوری کے بعد اس پر نظرثانی اور ٹائم لائن کے مطابق اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مفاد کے منصوبے متاثر ہوتے ہیں، جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
This news was issued from Bacha Khan Markaz, Peshawar, Pakhtunkhwa at 2025-03-12 11:56:17 by Web Section (Haseeb Alam).
[vid_embed]
Video URL:
Original Source